اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے وزیر اعلی اکھلیش یادو کی امیدواروں کی
فہرست آنے کے فورا بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ریاستی صدر شیو پال
سنگھ یادو نئے حالات پر تبادلہ خیال کے لئے ملائم سنگھ
یادو کے گھر پہنچے۔اکھلیش کی فہرست جاری ہونے سے پیدا ہوئے نئے حالات کے پیش نظر دونوں بھائیوں میں تقریبا 40 منٹ سے زیادہ بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق شیو پال یادو 78 بچی سیٹوں کے لئے بھی امیدواروں کا اعلان کریں گے۔